پاک فوج ملک دشمن ایجنسیوں کیخلاف سخت کارروائی کرے ، جماعت اہلسنّت پاکستان

جمعہ 8 اپریل 2016 17:11

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 اپریل۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک دشمن ایجنسیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے بلوچستان میں یکے بعد دیگر غیر ملکی ایجنٹو ں کا پکڑاجانا یہ ثابت کرتا ہے کہ کچھ ممالک بلوچستان میں امن نہیں چاہتے جامع مسجد مرکز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جیلوں میں بند گستاخان رسول ﷺ کو فوری پھانسی دے آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کے معاملے پر حکومت کی ٹال مٹول افسوسناک ہے عدالتوں سے سزایافتہ گستاخان رسول ﷺ کو فور ی طور پر پھانسی دی جائیں اور کہاکہ پاکستان میں را کے نیٹ ورک کا پول کھل گیا ہے معاشری انتشار کی بنیادی وجہ اسلامی اقدار سے رو گردانی ہے علماء و مشائخ نوجوان نسل کو امن پسندی کا سبق پڑھائیں عالمی سازشوں میں گھِرے پاکستان کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اسلام اور پاکستان کو جدا نہیں کیا جاسکتااسلام دشمنوں کی سازشوں پر گہری نظر ہے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں کوتاہی نہیں کریں گے حفاظت دین کیلئے ہر قربانی دی جائے گی دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے فوجی جوان اور افسر ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے ناموس رسالت کا تحفظ ہمار ا منشور حیات ہے اہل سنت امن و محبت کا مشن جاری رکھیں گے حکومت کے غیر اسلامی اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :