Live Updates

عمران خان اپوزیشن لیڈر نہیں تو خطاب کی اجازت کیوں دی جائے؟ بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 17:11

عمران خان اپوزیشن لیڈر نہیں تو خطاب کی اجازت کیوں دی جائے؟ بلاول بھٹو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے قوم سے خطاب کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر تو سید خورشید شاہ ہیں نہ کہ عمران خان۔

(جاری ہے)

تو پھر عمران خان کو قوم سے خطاب کی اجازت کیوں دی جائے؟ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے اتوار کو قوم سے خطاب کے سلسلے میں سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات