حلقہ پی کے 39- میں عوام کو درپیش بجلی کے مسائل حل کئے جائینگے، وزیر قانون خیبرپختونخوا

جمعہ 8 اپریل 2016 16:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے پیسکو حکام سے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 39-کوہاٹ میں بجلی کی ترسیل میں بہتری ،کم وولٹیج کے خاتمہ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مذکورہ حلقہ کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف پیسکو سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف پیسکو انوارالحق یوسف زئی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ مذکورہ حلقہ نیابت میں کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے دوسرے نئے فیڈر کی منظوری ہوچکی ہے اسی طرح شکردرہ میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے 35 کنال کی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے قیام سے علاقے میں کم وولٹیج کے خاتمہ کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ ہوگا صوبائی وزیر نے ھلقہ نیابت میں ٹرانسفارمروں کی مرمت سمیت بجلی کے کھمبوں کی فراہمی کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی ۔