کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی زیر صدارت اجلاس، پی ٹی وی کے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں پیشرفت سمیت دوسرے امور کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم کی ہدایات کے پی ٹی وی کے پبلک سیکٹر پروگرامز کی تکمیل بروقت کی جائے،کیپٹن صفدر

جمعہ 8 اپریل 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز سے متعلق اجلاس کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی زیر صدارت پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں پیشرفت سمیت دوسرے امور کا جائزہ لیا گیا۔ ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل ترجیحی بنیادوں پر کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ تساہل سے کام لینے والی کمپنیوں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔ کیپٹن محمد صفدر نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کوہستان کے عوام کیلئے بھی علاقائی زبان میں پروگرام ترتیب دے۔ پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید عمران گردیزی نے کہا کہ پی ٹی وی کے تمام پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرامز کی برقت تکمیل یقینی بنائی جائیگی اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں سینیٹر چودھری سعود مجید ، ایڈیشنل سیکریٹری بابر حسن بھروانا اور ڈپٹی سیکریٹری سید منور حسین بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :