انسداد دہشتگردی عدالت:ٹارگٹ کلرمسعود صدیقی کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا، ملزم کی جے آئی ٹی بنا کر 15روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔انسداد دہشتگردی عدالت کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اپریل 2016 16:43

انسداد دہشتگردی عدالت:ٹارگٹ کلرمسعود صدیقی کو 90روز کیلئے رینجرز کی ..

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08اپریل۔2016ء) :انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹارگٹ کلرمسعود صدیقی کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ ملزم کی جے آئی ٹی بنا کر 15روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

رینجرز کے لاء افسر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور کے بھائی ملزم مسعود صدیقی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش 12افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ملزم نے بھارت میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف بھی کرچکا ہے جس پرانسداد دہشتگردی عدالت نے ٹارگٹ کلرمسعود صدیقی کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ ملزم کی جے آئی ٹی بنا کر 15روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :