جیل میں قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،سپرنٹنڈنٹ جیل میرپور خاص

جمعہ 8 اپریل 2016 16:34

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل میرپورخاص خالد پرویز شیخ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔روزانہ 35سے40قیدیوں کو پیشی پر متعلقہ عدالتوں میں لے جایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعض اخبارات میں شایع ہونیوالی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قیدی علی اصغر رند کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی رشوت طلب کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ایڈیشنل جج اور سول ججز صاحبان جیل کادورہ کرکے قیدیوں سے مسائل اور جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں دوروں کے دوران کسی بھی قیدی کی جانب سے کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :