قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، قاری عبید جدون

جمعہ 8 اپریل 2016 14:18

ایبٹ آباد۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، عظمت قرآن یہ ہے کہ اس کو سیکھ کر مکمل طور پر اسے اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جھنگی فوڈ گودام کے ممتاز قاری عبید خان جدون نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک دنیا کی واحد کتاب ہے جس کے حفاظ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اس کی تعداد کروڑوں سے بھی زائد ہے،بلکا آئے روز ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کو صرف زبانی یاد کرنا ہی کافی نہیں اس کے معانی اور تفسیر کی تعلیمات حاصل کر کے اس کو عملی زندگی میں نافذ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ آخر میں امت مسلمہ کے اتفاق و اتحاد اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :