ججز نظربندی کیس ، سابق صدر پرویز مشرف کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 13:03

ججز نظربندی کیس ، سابق صدر پرویز مشرف کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں وکیل صفائی اختر شاہ ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کروادیا۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف حکومت کی اجازت سے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے ہیں۔

پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک روانگی سے قبل عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی؟ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22 اپریل کو مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :