فیسکوکی لائن سٹاف کو حادثات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 8 اپریل 2016 12:55

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ حادثات کی شرح کو یقینی اقدامات کے ذریعے کم سے کم کرنا ان کا مشن ہے جبکہ انہیں سیفٹی کو اپنی سوچ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

لائن سٹاف ایمپلائز سب سے مشکل کام اور بہتر خدمت سرانجام اور بجلی کی لائنوں پر کام کرتے ہوئے ہر وقت زندگی اور موت کی جنگ میں مصروف ہوتے ہیں تاہم جان کی حفاظت مقدم ہے ۔

ا س لئے حادثات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسکو اپنے قیمتی اثاثہ یعنی لائن سٹاف کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے حفاظتی آلات جن میں سیفٹی بیلٹ، سیفٹی ہیلمٹ، سیفٹی بوٹ، ربڑ اور چمڑے کے دستانے شامل ہیں سٹاف کو بہم پہنچائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔