زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی کھادوں کے استعمال کی ہدایت

جمعہ 8 اپریل 2016 12:55

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں ، زمینداروں ، کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار و زمیندار فصلوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کویقینی بنائیں کیونکہ اگر زمین میں نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہو گی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثرہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے حصول کیلئے گوبرکی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہیے نیز اگر ممکن ہو تو سبز کھادکا استعمال بھی کیاجائے۔