گندم کے خریداری مراکز پر تمام ضروری سہولیات پہنچانے کی ہدایت

جمعہ 8 اپریل 2016 12:54

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )محکمہ زرعی مارکیٹنگ پنجاب نے فیصل آبادڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیوں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ خوراک کی طرف سے اپریل کے آخر سے شروع کی جانیوالی گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں تمام اضلاع میں قائم کردہ گندم کے 376 کے قریب خریداری مراکز پر گندم کی فروخت کیلئے آنے والے کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زرعی مارکیٹنگ فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو پی آر سنٹرز پر تمام ممکن سہولیات کی بہم رسانی کا حکم دیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی کو فرائض میں سنگین غفلت تصور کیا جائے گا۔