چمکنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جلد کیا جائے گا ‘ ناظم ٹاؤن ٹو

جمعہ 8 اپریل 2016 12:52

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )ٹاؤن ٹو پشاور کے ناظم فرید اللہ خان کافور ڈھیری نے کہا ہے کہ یونین کونسل چمکنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جلد مکمل کیا جائے گا اور آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہورں نے ٹاؤن ٹو دفتر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں نائب ناظم سید نعیم علی شاہ ‘ ٹاؤن ریگولیشن آفیسر ایاز خان ‘ گرد اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ فرید اللہ خان نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔