یورپی یونین ویلیو ایڈیڈ ٹیکسوں کے نظام کو سادہ اور سہل بنانے کا اعلان

جمعہ 8 اپریل 2016 12:32

برسلز ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) یورپی یونین نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسوں کے نظام کو سادہ اور سہل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے اکنامکس افیئر کمشنر پیری موسکویسی نے بتایا کہ تجارتی اخراجات میں کمی اور فراڈ سے بچنے کیلئے 28 رکنی بلاک میں ویٹ کے نظام کو سہل اور آسان بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ پاناما لیکس کے تناظر میں اس طرح کے اقدامات ضروری تھے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک نے ویٹ کے تحت ایک بڑے خسارے کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ویٹ کا موجودہ نظام 1993ء میں متعارف کرایا گیا جس میں اصلاحات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عبوری تجارت کے تحت اس وقت ویٹ کے نظام کے تحت 50 ارب یورو فراڈ کے ضمن میں بچائے جارہے ہیں۔جنہیں 40 ارب یورو تک لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :