امریکا میں مسلسل تیسرے کاروباری سیشن میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:30

نیویارک۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا میں مسلسل تیسرے کاروباری سیشن میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

آئی سی ای فیوچر کے تحت مئی کے لئے کاٹن کی قیمتوں میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کی خریداری کے معاہدے 58.75سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے گئے۔ کاروباری سرگرمیوں کے درمیان قیمتیں 58.65 اور 59.28 سینٹ کے درمیان رہیں۔کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مجموعی طور پر 22995 گانٹھوں کا کاروبار ہوا ہے مارکیٹ سے وابستہ ماہرین نے بتایا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے درمیان 3027 گانٹھوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔