کراچی،رینجرز اور پولیس کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کا رکن مقابلے میں ہلاک

جمعہ 8 اپریل 2016 11:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق سیاسی جماعت اور لیاری گینگ وار سے تھا۔

(جاری ہے)

کورنگی نمبر چار میں رینجرزنے کارروائی کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیاری گینگ وار کے بہادر پی این ٹی گروپ کا رکن سہیل جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔