جئے سندھ تحریک کے مرکزی چیئرمین کے قاتل گرفتار،جرم کا اعتراف کرلیا

جمعہ 8 اپریل 2016 11:54

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) جئے سندھ تحریک کے مرکزی چیئرمین شفیع محمد کرنانی کے قتل کے الزام میں چارملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم ولی محمد نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ فداحسین مستوئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری نے سومار سموں گاوٴں میں کارروائی کرکے چارملزموں ولی محمد، محمدبیگ ، ایاز اورقائم کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ایک ملزم ولی محمد نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی مقتول سے بارہ سال پرانی دشمنی تھی۔

متعلقہ عنوان :