لاڑکانہ،مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ماں بیٹی ہلاک، 2بچوں کی حالت غیر

جمعہ 8 اپریل 2016 11:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلاکھانا کھانے سے ماں بیٹی ہلاک جبکہ دو بچوں کی حالت غیرہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق لاڑکانہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھاناکھانے سے مسیح خاندان کے دو بچوں کی حالت غیر ہوگئی جبکہ ماں اور بیٹی زندگی کی بازی ہارگئیں۔ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں نے باہر سے بریانی کھائی تھی جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوگئی تھی تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گی۔

متعلقہ عنوان :