Live Updates

قومی اسمبلی کے اجلاس میں‌پانامہ لیکس پر بحث جاری

اگر بات نہ سنی گئی تو سڑکوں‌ پر آئیں‌گے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آج بھی پانامہ لیکس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر دنیا بھر میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک نہایت حساس معاملہ ہے لہٰذا پانامہ لکس سے متعلق تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ہم کنٹینر پر تھے لوگ کہتے تھے پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں اور اب ہم اس معاملے پر پارلیمنٹ میں ہی آئے ہیں لیکن اگر پارلیمنٹ میں آنے کے باوجود ہماری بات نہ سنی گئی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بننا چاہئیے جس پر پوری قوم کا اتفاق ہو۔ انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے بعد قوم سوال کر رہی ہے کہ نیب کہاں ہے ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام تو طے ہے لیکن کمیشن ایسا ہو گا جس پر قوم مطمئن ہو، انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کا آئینی اور جمہوری راستہ ڈھونڈا جانا چاہئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات