فوجی دستوں کی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

جمعرات 7 اپریل 2016 22:43

راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) فوجی دستے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی انجینئرز شدید متاثرہ شاہراتی نیٹ ورک کی بحالی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ دریں اثناء اتھور کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان گرانے کیلئے گلگت بلتستان میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹروں کی 2 پروازیں بھیجی گئیں اور پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاحوں سمیت چلام، چلاس اور ہنزہ کے لوگوں کو نکالا گیا۔