قبائلی رہنماؤں کی این اے 267 میں کامیاب جلسے پر حاجی لشکری رئیسانی کو مبارکباد

جمعرات 7 اپریل 2016 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) فلاح وبہبود اتحاد نوجوانان رئیسانی روڈ کے صدر اوربڑیچ قبائل کے ممتاز قبائلی رہنماء حاجی تاج محمدبڑیچ جنرل سیکرٹری علی محمد بڑیچ اور نائب صدر نصیر بلوچ نے مشترکہ طورپر نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی کاکامیاب جرگہ منعقد کرنے پر جو کہ میر گڑھ میں این اے 267کچھی جھل مگسی کے تمام قبائلی عمائدین اور سرداروں کے یکجا کرکے خالد مگسی کے حق میں تمام امیدواروں کو بیٹھاکر صرف نوابزادہ خالد مگسی کا نام تجویز کیااس کامیاب جلسے پر ہم تمام بڑیچ قبائل میرحاجی لشکری رئیسانی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ نوابزادہ میر لشکری رئیسانی ایک مخلص دیانتدار باشعور سیاستدان ہیں ان کی خدمات بلوچستان کے تمام قبائل کیلئے یادرکھا جائیگا موصوف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں لہذا ہم تمام اہلیان حلقہ این اے 267کچھی جھل مگسی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کاتجویز کردہ لیڈر نوابزادہ میر خالد مگسی کو کامیاب بنائیں تاکہ جیت جمہوری اداروں کا ہو۔

متعلقہ عنوان :