روزنامہ ابتک کی9 ویں سالگرہ ، لاہور پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 7 اپریل 2016 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) روزنامہ ابتک کی9 ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور پریس کلب میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا ۔اس تقریب میں روزنامہ ابتک کی انتظامیہ کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف اور نمائندگان کو موٹر سائیکلز اورگولڈ میڈلز ودیگر انعامات دئیے گئے، تقریب کی صدارت چیف ایڈیٹر روزنامہ ابتک سید سجاد بخاری نے کی جبکہ ناصر سعید معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ،محمدشہباز میاں صدر لاہور پریس کلب نے بطور مہمانان اعزاز اس تقریب میں شرکت کی۔

محمد شہباز میاں نے خطاب کرتے ہوئے روزنامہ ابتک کی کارکردگی اور ملازمین کیلئے ادارے کی جانب سے انعامات دینے کے عمل کو سراہا اور اس بات کا اعلان کیا کہ دیگر اداروں کی سالگرہ کے موقع پر بھی پریس کلب میں کیک کاٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں میزبانی کے فرائض ایڈیٹر روزنامہ ابتک ڈاکٹر محمد احسن محمود نے انجام دئیے۔ میاں ثاقب خورشید ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،حاجی ملک محمد وحید ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب،رحمت اللہ جاوید سابق سیکرٹری جنرل سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وزارت اطلاعات کے سینئر افسر عابد سعید خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر سید سجاد بخاری نے اس عزم کااعادہ کیا کہ ملازمین کیلئے ہمیشہ فلاحی اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :