لاہور، سی آئی اے پولیس کا کریک ڈاؤن ، 3 ملزمان گرفتار
30لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی2 کلو100گرام ہیروئن برآمد
جمعرات 7 اپریل 2016 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے30لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی2 کلو100گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہو ر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں منشیات فروشی اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔
جس پر اُنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدرانور سعید کنگرہ کی سربراہی میں سی آئی اے نوانکوٹ مظہر اقبال اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب و روز کی محنت کی بعد منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث3ملزموں خالد علی، احمد علی اور محمد عمران کو تاج کمپنی والی گلی اسلامپورہ سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 30لاکھ روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی2 کلو 100گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.