ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:31

کراچی ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) کراچی کے حلقہ این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ مجموعی طور پر پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کارکنان کے درمیان معمولی ہاتھا پائی کے علاوہ مجموعی طور پر ماحول پرامن رہا اور لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔