کرد عسکریت پسندوں کے حملے، پانچ ترک پولیس اہلکار ہلاک

عسکریت پسندوں نے کارروائی نصیبین کے علاقے میں کی، جہاں فورسز آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،ترک حکام

جمعرات 7 اپریل 2016 22:25

کرد عسکریت پسندوں کے حملے، پانچ ترک پولیس اہلکار ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) ترکی میں کردعسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ ترک پولیس ہلکار ہلاک ہوگئے،ترکی کی سرکای خبرایجنسی کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ جمعرات کوکرد عسکریت پسندوں کے حملوں میں ترک سکیورٹی فورسز کے کم از کم پانچ اہلکار مارے گئے اطلاعات کے مطابق کرد عسکریت پسندوں نے یہ کارروائی نصیبین کے علاقے میں کی، جہاں ترکی کی سرکاری فورسز کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک اس آپریشن میں سینکڑوں حکومتی اہلکار مارے جا چکے ہیں جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس دوران ہزاروں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :