Live Updates

موجودہ ضلع و تحصیل کونسل انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے ،ملک گل باز خان

انتخابی نتائج سے لگتا ہے یہ ڈرامہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا ،ضلع ناظم پی ٹی آئی بنوں

جمعرات 7 اپریل 2016 22:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع ناظم کے امیدوار ملک گل باز خان، ڈسٹرکٹ کونسلر ظفر حیات،جنیدالرشید تحصیل کونسل ناظم امیدوار ملک خالد خان نے تمام کونسلروں سمیت میڈیا کے سامنے کہا ہے کہ موجودہ ضلع و تحصیل کونسل انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کرتے انتخابی نتائج سے لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ پہلے سے تیار کیا گیا تھا کیونکہ ہم نے اپنے ساتھیوں کی اغوائیگی کے بارے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کو بار بار مطلع کیا لیکن اُنہوں نے اس سے پہلے کوئی مناسب اقدام نہیں اُٹھایا حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کے بعد تحصیل اور ڈسٹرکٹ کونسلروں کے ہمراہ باچاخان ہال سے باہر اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اچانک الیکشن کا اعلان کیا گیا اور پھر ہمارے کارکنوں کو اغواء کرنا سوچا سمجھا منصوبہ لگتا ہے ہم نے اپنے پانچ ارکان کی اغوائیگی کی ایف آئی آر درج کی لیکن نہایت آفسوس ناک امر یہ ہے کہ جن لوگوں کے خلاف ہم نے ایف آئی آر درج کی ہے وہ ہاوٴس میں بیٹھے ہیں اور اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یکطرفہ انتخابات فوری کالعدم قرار دیا جائے اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کو کالعدم قرار نہیں دیا تو ہم اس کے خلاف ضرور سپریم کورٹ کا دروازہ کٹھکٹھائیں گے ڈی پی او کے کردارپر ہماری تحفظات ہے اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت حالیہ انتخابات پر اثر انداز نہیں ہُوئی اگر ہوتے تو نتائج اس کے بر عکس ہوتے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ان انتخابات اس وقت تک نہیں مانتے جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کئے جاتے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات