قبائل پاکستان کی شہ رگ ہیں، مولانا حمید الحق

شمالی وزیر ستان میں آپریشن اور قبائلیوں کو بے گھر کرنا امریکہ کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کی حفاظتی دیورایں توڑنے کی کوشش تھی ،مرکزی نائب امیر جے یو آئی (س)

جمعرات 7 اپریل 2016 22:15

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا حمید الحق نے کہا ہے کہ قبائل پاکستان کی شہ رگ ہیں شمالی وزیر ستان میں آپریشن کرانا اور قبائلیوں کو گھروں سے بے گھر کرنا امریکہ کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کے حفاظتی دیواروں کو توڑنے کی کوشش تھی۔

(جاری ہے)

ان کے دلوں سے پیغمبر اسلام کی محبت و دین اسلام کو نکالنے کیلئے مختلف خربے استعمال کئے جا رہے ہیں دہشت گردی صرف وزیر ستان میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہیں تو آخر کار ا ن قبائلیوں کو ہی نشانہ کیوں بناکر مظالم کئے گئے جس کی وجہ سے قوم کی مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لاکھوں تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہواانکے املاک و اموال لوٹ لئے گئے قبائلی لوگ پاکستان کے حصار ہیں ان کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈیٹوریم ہال بنوں میں شمالی و زیر ستان کے مشران جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی ( س) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالروف فاروقی ،صوبائی آمیر مولانا سید یوسف شاہ ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا اسرائیل ،شمالی وزیر ستان کے آمیر مولانا عبدالحئی حقانی ،ملک شہزادہ خان اور ملک اورنگزیب خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جب امریکہ پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردی کر رہا تھا تو پاکستان کے حکمرانوں نے کہا کہ یہ بین القوامی فیصلہ ہے ہمیں یہ روکنے کا اختیار نہیں لیکن آج تواختیار میں ہو کر بھی اپنے ہی ہاتھوں سے ان قبائلیوں کے گھر اجاڑ دیئے گئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان کے قبائلیوں نے پاک فوج کی ایک کال پر امن کے قیام کیلئے ملک وقوم کی خاطر قربانی دی اور بے سر و سامانی کی حالت میں گھروں کو چھوڑ کر خیموں میں آباد ہو گئے طرح طرح کی آفتوں او ر مصیبتوں کا سامنا کیا لیکن ان کی قربانیوں کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے کہ وہاں ان کے گھروں ،مارکیٹوں ،دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ان کے گھروں دکانوں میں پڑے اربوں روپے کا سامان لوٹ کر کباڑ کی صورت میں فروخت کیا جانے لگا ہے اب قبائلیوں کی بحالی کے کھوکھلے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن حقیقت میں حکومت کا قبائلیوں کی بحالی کیلئے کوئی منصوبہ نہیں چند خاندانوں کو زندہ لاشوں کی شکل میں شمالی وزیر ستان بھیجا جا رہا ہے جہاں رہنے کیلئے ان کے پاس گھر ہیں نہ کھانے پینے کی سہولیات موجود ہیں یہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) ملک میں خدمت کی سیاست کر رہی ہے جب سے قبائلی لوگ گھروں سے بے سر و سامانی کی حالت میں نکلے پہلے روز سے ہی جے یو آئی (س) ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ہر دکھ درد میں شریک رہی ملک کے تمام سیاسی پارٹیوں نے فوٹو سیشن کرکے ان لوگوں کو مصیبت کے وقت میں اکیلا چھوڑ دیا اگر سیاسی جماعتیں چاہے کہ شمالی وزیر ستان آئی ڈی پیز کے مسائل حل اور وہ باعزت طور پر واپس ہو کر بحال ہو جائیں تو سارے ایک جگہ بیٹھ کر ایک روز میں ان کے مسائل حل کر سکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں چاہتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی لوگ محب وطن ہیں انہوں نے ہر دور میں ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں ان کو ان کا حق دیا جائے جلد ازجلد باعزت طور پر واپسی یقینی بناکر بحال کیا جائے اور ان کے اربوں روپے کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے کہیں ایسا نہ ہو کہ ان لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے اور حق نہ ملنے پر حق چھیننے پر اُ تر آئیں اور واشنگٹن سے مسلط کئے گئے فیصلوں کے خلاف بغاوت نہ کر لیں جے یو آئی (س) کے مرکزی و صوبائی قائدین نے شمالی وزیر ستان کے مشران کو یقین دلایا کہ جب تک وہ مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے جے یو آئی (س) ہر میدان پر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ان کے حقوق کی آواز بلند کرے گی

متعلقہ عنوان :