45 پاکستانیوں سمیت مزید70 تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری

ملک بدرکیے گئے پناہ گزین معاشی وجوہات کی بناء پناہ حاصل کرناچاہتے تھے،یونانی وزیرامیگریشن کی پریس کانفرنس

جمعرات 7 اپریل 2016 22:08

45 پاکستانیوں سمیت مزید70 تارکین وطن کی یونان سے ترکی ملک بدری

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) یونان نے کہاہے کہ معاشی بنیادوں پر ہجرت کر کے یونان پہنچنے والے70تارکین وطن کو ملک بدر کر کے ترکی واپس بھیج دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تمام غیرقانونی تارکین وطن کو آج(جمعہ کو)ملک بدرکیاجاناتھا تاہم یونانی حکومت نے ایک روز پہلے ہی قدم اٹھایا ہے ، ملک بدر ہونے والوں میں سے 45 پاکستانی شہری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان کے وزیرامیگریشن نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ترکی سے غیر قانونی طور پر یونان آنے والے اکیاسی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس ترکی بھیج دیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ یونان سے ترکی واپس بھیجے جانے والے ان پناہ گزینوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے، یونانی حکام کے مطابق جن اکیاسی تارکین وطن کو ترک حکام کے حوالے کیا گیا، ان میں سے 45 کا تعلق پاکستان سے ہے، سات کا تعلق الجزائر سے اور تیرہ کا مراکش سے ہے۔

متعلقہ عنوان :