غذر سے شتیال ، گلگت سے ہنزہ کی سٹرکیں بحال ،7 روز بعد آمدورفت کا سلسلہ شروع

جمعرات 7 اپریل 2016 22:07

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء ) غذر سے شتیال ، گلگت سے ہنزہ کی سٹرکیں بحال ،7 روز بعد آمدورفت کا سلسلہ شروع ،پھنسے مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان حکومت کی دن رات کی کوششوں سے غذر سے شتیال تک اور گلگت سے ہنزہ تک سینکڑوں کلومیٹر تباہ حال سڑکوں سے ملبہ ہٹاکر تجارتی سرگرمیاں اور ہر قسم کے زمینی رابطے بحال کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی بھرپور کوششوں سے گلگت تا غذر روڈ اور گلگت سے شتیال تک اور گلگت سے ہنزہ تک روڈ سے تمام ملبہ ہٹا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے شدید بارشوں کے باعث شاہراہ قراقرم سمیت دیگر علاقوں کو ملانے والی سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہوئے تھے جن کو شب رو روزکے محنت کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا دریں اثناء دیگر علاقوں کی سڑکوں کو کھولنے کیلئے کام تیز کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ کئی سڑکوں کو کل کھولا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :