وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ اور ترقیاتی بجٹ میں اضافی دو ارب روپے سالانہ دینے کا فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2016 22:07

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء ) وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافی دو ارب روپے ہ سالانہ دینے کا فیصلہ ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے مابین ایک ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے گی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے سربراہی میں تشکیل دی گئی جس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وفاقی سیکریٹری فنانس، وفاقی سیکریٹری پی اینڈ ڈی، سیکریٹری اقتصادی امور اور جوائنٹ سیکریٹری وزیر اعظم سیکریٹریٹ شامل ہیں اس کمیٹی کو وزیر اعظم پاکستان نے ایک ماہ کا وقت دیا ہے جس میں یہ کمیٹی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کرکے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرے گی اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں بھرپور مدد کرے گی وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں پاور شعبہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کمیٹی کی تشکیل دی وفاقی حکومت نے بجلی کے تمام بڑے منصوبوں کو غیر ملکی فنڈز کے ذریعے جلد از جلد مکمل کرانے کا بھی عزم کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ساتھ ایک ملاقات میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں دو ارب روپے کی اضافے کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اس کے اپنے ترقیاتی بجٹ میں مزید دو ارب روپے ہر سال دیئے جائیں تاکہ گلگت بلتستان میں ترقی کے عمل کو تیز کردیا جائے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان میں میگا منصوبوں کیلئے درکار تمام فنڈز وفاقی حکومت کو جاری کرے گی کیوں کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ایک ترقی یافتہ علاقہ بنانا چاہتی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں دو ارب روپے کے اضافے اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی کے عمل میں تیز کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :