Live Updates

تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

چیئر مین کے عہدے کیلئے 5 جون کو انتخاب منعقد کروانے کا فیصلہ ،صوبائی صدور کیلئے ووٹنگ چار جون کو ہو گی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:05

تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر ..

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجما ن کے مطابق چیئر مین کے عہدے کیلئے 5 جون کو انتخاب منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 مئی کو جمع کروائے جاسکیں گے۔صوبائی صدور کیلئے پولنگ 4 جون کو کروائی جائیگی۔تحصیل اور ضلعی صدور کیلئے ووٹنگ بالترتیب یکم اور دو جون کو کروائی جائے گی۔اسلام آباد: الیکشن کمیشن 6 جون کو تمام سطحات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرے گاترجمان کے مطابق رکنیت سازی مہم 15 اپریل کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات