ایبٹ آباد شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث عوام کو شدید اذیت کا سامنا

جمعرات 7 اپریل 2016 22:01

ایبٹ آباد۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) ایبٹ آباد شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث عوام کو شدید اذیت کا سامنا ہے، ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف دکھلاوا ہوتا ہے، آپریشن کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ اسی طرح تجاوزات مافیا بیٹھ جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں تجاوزات کے خلاف عوامی دباؤ پر وقتاً فوقتاً ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن ہوتا ہے جو صرف دکھلاوے کی حد تک ہوتا ہے جبکہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔

(جاری ہے)

لنک روڈ، ایمپائر روڈ، سربن چوک سمیت شہر کی دیگر لنک سڑکوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے جس سے عوام کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا آپریشن بے سود ہوتا ہے، آپریشن کے اوقات میں ریڑھی بان تھڑوں والے غائب ہو جاتے ہیں جبکہ آپریشن کے چند گھنٹے گذرنے کے بعد وہ بازار پھر سج جاتے ہیں جس سے ضلعی انتظامیہ کی رٹ ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اہلیان ایبٹ آباد سے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر سے تجاوزات مافیا کا خاتمہ بلاتفریق کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات ختم ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :