ایبٹ آباد شہر میں بڑھتی ٹرانسپورٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:00

ایبٹ آباد۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) ایبٹ آباد شہر میں بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، شہر میں ایک اندازہ کے مطابق تین ہزار سے زائد گاڑیاں چل رہی ہیں جن میں اڈے کے بغیر چلنے والی اکثر گاڑیاں پولیس اہلکاروں کی ہیں جن کی وجہ سے شہرویوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد ٹانچی چوک، سربن چوک، فوارہ چوک، لنک روڈ، جھنگی سٹاپ اور جناح روڈ پر واقعہ غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے پیدل چلنے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں چلنے والی اکثر ٹرانسپورٹ جو از خود پولیس اہلکاروں کی ہیں، سرعام جبکہ دیگر گاڑیوں کو پانچ سو کا چالان ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک اہلکار اپنی اور اپنی پیٹی بند بھائیوں کی گاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایبٹ آباد میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو باقاعدہ ایک نظم وضبط کے تحت چلایا جائے تاکہ عوام کو لوٹنے کے بجائے عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جایا۔

متعلقہ عنوان :