ناقص سیکیورٹی انتظامات کیتھولک چرچ سمیت 6 پٹرول پمپ کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 7 اپریل 2016 21:59

رحیم یار خان ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کیتھولک چرچ سمیت 6 پٹرول پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق حساس ادارے نے موضع تاتارچاچڑ، موضع موہل،ٹھل لولائی، گڑھی اختیار خان اور نواں کوٹ کے علاقوں میں واقع پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی تو ان پٹرول پمپس پر سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ہدایت کے باوجود پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے نہ تو سیکیورٹی گارڈز رکھے گئے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے حساس ادارے کی رپورٹ پر پولیس نے پٹرول پمپ مالکان محمود آصف، نصیر احمد، محمد عمران، نذرخان اور 2 پٹرول پمپ منیجروں کے خلاف14 پنجاب غیر محفوظ ادارہ جات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے اسی طرح یوسف ٹاؤن میں واقع کیتھولک چرچ پر ہدایت کے باوجود انچارج کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات نہ کیے گئے تھے جس پر پولیس نے انچارج کیتھولک چرچ فادر فرحان کے خلاف بھی غیر محفوظ ادارہ جات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔