راولپنڈی سے صاد ق آباد آنے والی مسافر کوچ نے نویں جماعت کا طالب علم کچل ڈالا

جمعرات 7 اپریل 2016 21:59

رحیم یار خان ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) راولپنڈی سے صاد ق آباد آنے والی مسافر کوچ نے نویں جماعت کا طالب علم کچل ڈالا اوروہ موقع پر جان بحق کوچ ڈرائیور فرار پولیس نے کوچ قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بستی گجراں موضع بورڑہ کارہائشی نویں جماعت کا طالب علم14سالہ محمد حمزہ اپنی بلا نمبری موٹر سائیکل پر گھرجارہا تھا کہ خان پور روڈ مقامی کالج کے نزدیک راولپنڈی سے صادق آباد آنے والی مسافر کوچ نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 14سالہ طالب علم محمد حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ مسافر کوچ ڈرائیور کوچ موقع پر چھوڑ کر فرارہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسافر کوچ نمبریLES 8299 قبضہ میں لے کر فرارہونے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔