ڈی سی اوکاسکولوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے‘ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر نجی سکول کو نوٹس جاری

جمعرات 7 اپریل 2016 21:58

سیالکوٹ۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او اور ڈی پی او کے سکولوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک چھاپے‘ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر نجی سکول کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹرمحمد عابد خاں نے فراز شہید روڈ پر واقع سکولوں پر اچانک چھاپے مار کر وہاں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انچارج اسپیشل برانچ قیصر امین بٹ اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ رانا ذوالفقار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے لاہور گرائمر سکول سید پور روڈمیں سیکیورٹی کے غیر تسلی بخش صورتحال پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے سکول کی انتظامیہ کو ہدایت کی سیکیورٹی کیلئے بتائی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے بصورت دیگر سکول کو سیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الائیڈ سکول کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او اور ڈ ی پی او نے سیکیورٹی پر تعینات محافظوں کے اسلحہ کو چیک کیا اور کنٹرول روم کے دورہ کے دوران سکول کے منتظمین کو تلقین کی کہ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی فوٹیج کو دیکھنے کیلئے ذمہ دار شخص کی ڈیوٹی لگائی جائے جبکہ چھت پر بنائی جانے والی پکٹ کی پختہ تعمیر کی جائے ۔دریں اثناں ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹرآصف طفیل اور ڈاکٹر محمد عابد خاں نے کوبے چک میں اینٹوں کے بھٹوں کے کلسٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر کام کرنے والے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے بچوں کے سکول جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈی سی او نے اس موقع پر سکولوں سے آئے ہوئے بچوں سے ملاقات کی اور اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھٹہ پر کام کرنے والے اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بچوں سے سکول کا سبق سنا اور انہیں خوب دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی۔ ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں نے بھٹوں کو منتظمین کا ہدایت کی کہ وہ اپنے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور ان کو سکول بھجوانے کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے ۔

قبل ازیں ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے اے ڈی سی سیالکوٹ عمر شیر چٹھہ کے ہمراہ ماڈل رجسٹریشن سنٹر اور سروس سنٹرز کا دورہ کیا اور وہاں پر سائلین کے مسائل سنے ۔ ڈی سی او نے حاجی پورہ روڈ کا بھی دورہ کیا ور وہاں پر لگائی جانے والی ایل ای ڈی لائٹس کا معائنہ کیا۔