سرکاری ٹی وی کی جانب سے قومی اسمبلی کی کارروائی کا بلیک آؤٹ

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اپریل 2016 21:56

سرکاری ٹی وی کی جانب سے قومی اسمبلی کی کارروائی کا بلیک آؤٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) سرکاری ٹی وی کی جانب سے قومی اسمبلی کی کارروائی کا بلیک آؤٹ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انتہائی غیر متوقع طور پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کی جانب سے اجلاس کا مکمل بلیک آوٹ کیا گیا۔ سرکاری ٹی وی کی جانب سے نہ ہی خورشید شاہ اور عمران خان کی تقاریر نشر کی گئیں اور نہ ہی حکومتی اراکین کے جوابات کو نشر کیا گیا۔