نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے قومی ووطنی مفادات کی نگہبانی کو اپنی سیاست کامحور اورروح بنائے رکھا ،سینیٹر میرکبیر محمد شہی

جمعرات 7 اپریل 2016 21:36

کوئٹہ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ساحل ووسائل کاتحفظ‘قومی تشخص کی بقاء‘ بلوچستان کے قومی ووطنی مفادات کی نگہبانی کو اپنی سیاست کامحور اورروح بنائے رکھا ہے ‘ہمیں ایسے مشکل صورتحال میں جب صوبے میں ہر طرف قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا صوبے کی قیادت کرنے کا مشکل بوجھ عوام کی خاطر اپنے کندھوں پر رکھ دیابلوچستان میں 2013کے الیکشن میں حصہ لینا ہمارے لئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا مگر اس چیلنج کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور سرخرو رہے ‘یہ بات انہوں لاہور میں فدا بلوچ کی جانب سے اپنی اعزاز میں دی جانے والی عشائیے کے موقع پر نیشنل پارٹی کے ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ قومی وسائل اور ساحل کے تحفظ کاجووعدہ نیشنل پارٹی نے اپنے عوام کے ساتھ کیاتھاجس میں ہمیں بڑی حدتک اس میں کامیابی ملی نیشنل پارٹی نے قوم کے مستقبل کی خاطر ایسے گراں فیصلے بھی کئے جس پر وقتی طور پر ہمیں کچھ سیاسی مخالفین کی باتیں بھی سنی پڑی۔

(جاری ہے)

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جب نیشنل پارٹی نے وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالا تو خون میں لت پت جلتاہوا بلوچستان ورثے میں ملاصوبے میں دہشت کاراج قائم کیاتھا بلوچستان کی شاہراہوں پر ڈاکوؤں کا راج ہواکرتاتھا بہت سے شہروں میں شام ڈھلتے ہی سناٹا چھاجاتا تھا‘جمہوری سیاست کرتے ہوئے ان مشکلات کا مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا مگر نیشنل پارٹی کو قوم کی محبت نے یہ سب کرنے پر مجبور کردیا ہم نے خطرات کی پرواہ کئے بغیر ان کامقابلہ کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام بلکہ پورے ملک کی میڈیا اس کی گواہی دے سکتا ہے کہ ہمارے اقتدار سے پہلے ہر شخص خود کو غیر محفوظ تصور کررہا تھا آج صوبے میں ہر شخص ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آزادانہ نقل وحرکت کرسکتا ہے جس کا تمام تر کریڈیٹ نیشنل پارٹی کو جاتا ہے کہ ہماری قیادت نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر بلوچ عوام کو ایک پر امن بلوچستان دے دیا ہے

متعلقہ عنوان :