سعودی شہریوں نے 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کی مخالفت کردی

جمعرات 7 اپریل 2016 21:11

سعودی شہریوں نے 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کی مخالفت کردی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء)سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں68 فی صد افراد نے 16 سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کے آئیڈیا کو مسترد کر دیا ہے جب کہ 32 فی صد کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں،عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ بعض لوگوں نے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے دلیری پر مبنی قرار دیاکہ 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی ہونی چاہیے جب کہ مخالفین نے اس کو نہایت خطرناک فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن عمر کی اس حد تک نہیں پہنچے ہیں جو ان کی مشترکہ زندگی کی مضبوط بنیاد قائم کر سکے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت انصاف کی جانب سے مملکت میں لڑکیوں کی شادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقہ کار کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 16 برس سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کے لیے متعلقہ عدالت سے تحریری منظوری لینا لازمی ہے۔