چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے پرانے ممبران کو سہولت دینے کے لیے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کی کردیا

جمعرات 7 اپریل 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے پرانے ممبران کو سہولت دینے کے لیے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق ایسے تمام ممبران جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں سے اپنی ممبرشپ کی تجدید نہیں کروائی وہ ایک اضافی فیس دیکر رکنیت بحال کرواسکتے ہیں اور ایسے ممبران جنہوں نے پچھلے آٹھ سالوں میں اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کروائی وہ دو اضافی فیسیں دیکر رکنیت بحال کرواسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد۔ سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید کے مطابق یہ فیصلہ تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے جس سے انہیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ (قیوم زاہد)