Live Updates

ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی

پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں کسی صورت جلسہ کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی ٗاجلاس میں فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2016 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس نے بھی حکمت عملی تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں کسی صورت جلسہ کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ضرورت پڑنے پر قیادت سمیت کارکنوں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ روکنے کیلئے پنجاب سمیت دیگر اضلاع کی پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو بھی طلب کیا جائیگا ٗ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی تاکہ جلسے کے شرکاء کو شہر سے باہر ہی روکا جا سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات