Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ٗپاناما لیکس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل اپنانے پر غور

جمعرات 7 اپریل 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانا مالیکس معاملے پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں جہانگیر ترین، عارف علوی، شبلی فراز ٗشیری مزاری سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :