حکومت ملکی تشخص کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے پروگرام شروع کر رہی ہے ٗاحسن اقبال

تعلیم ٗ سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کااہم حصہ ہے ٗ امریکی معاون وزیر سے گفتگو

جمعرات 7 اپریل 2016 19:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تشخص کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے ایک پروگرام شروع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ اسلام آباد میں تعلیم اور ثقافتی امور کے بارے میں امریکہ کے معاون وزیر ایون ریان سے باتیں کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا اہم حصہ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور امریکہ خواتین کی تعلیم میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔