ایف آئی اے کو 474انتہائی مطلوب ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 19:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ایف آئی اے کو 474انتہائی مطلوب ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا گیاہے خیبر پختونخوا کے 189ملزمان ایف آئی اے کو انتہائی اہم مقدمات میں مطلوب ہیں جن میں سے بعض کے سروں کی قیمتیں بھی حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے 121، سندھ کے 64، وفاقی پولیس کے تیس ، بلوچستان کے اٹھائیس ، گلگت بلتستان کے بائیس ، ایف آئی اے کے بیس ملزمان شامل ہیں یہ ٹاسک وفاقی حکومت کی جانب سے دیا گیاہے ان میں سے بعض ملزموں کے سروں کی قیمت پانچ سے دس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ان ملزموں کی گرفتاری کے لئے تفصیلات اکھٹا کرنا شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :