کل اوکاڑہ میں ماڈل ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیادرکھاجائیگا۔ممبرقومی اسمبلی ریاض الحق جج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اپریل 2016 19:22

اوکاڑہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07اپریل۔2016ء) :قومی اسمبلی کے ممبر اور مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری ریاض الحق جج نے کہاہے کہ کل(8اپریل) کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شام 4بجے ماڈل ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے پنجاب میں چار ماڈل اسٹیشن قائم کرناکا وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے جس میں اوکاڑہ کو بھی شامل کیاگیا وفاقی وزیر کی آمد کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں جلسہ گاہ کے لئے انتظاما ت کو آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں وفاقی وزیر ریلوے کے آمد کے تناظر میں شہر بھر میں خوش آمدیدکے بینر اور فلیکس آویزاں کردئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :