Live Updates

جوڈیشل کمیشن کا کوئی جواز نہیں ،محمداشرف سوہنا

نواز شریف نااہل ہوچکے، مزید خفگی سے بچنے کے لئے آف شور کمپنیوں میں اپنا سرمایہ کی اور تفصیلات جاری کر دیں،پی ٹی آئی رہنماء

جمعرات 7 اپریل 2016 19:21

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیبر امور کے مشیر اور سابق صوبائی وزیر محمداشرف خان سوہنا نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں مزید خفگی سے بچنے کے لئے آف شور کمپنیوں میں اپنا سرمایہ اور تفصیلات جاری کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے خصوصی گفتگو دوران کیا اشرف سوہنا نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حقائق بتائے ہیں جس کے لئے کسی جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں بطور امیدوار قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی داخل کراتے وقت اپنے ، بیوی اور بچوں کے تمام اثاثہ جات کا ذکر کرنا ضروری ہوتاہے سوال ہے کہ کیا نواز شریف نے ایسا کیا ہے اگر نہیں کیاتو آئین کی دفعہ 62اور63کے مطابق وہ بطور رکن قومی اسمبلی نااہل ہوچکے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جرم ہے اس تناظر میں نواز شریف اخلاقی اور قانونی طورپر ذمہ داری کے کٹہرے میں آتے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اگر مزید خفگی سے بچنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ از خود اپنے ، اپنی بیوی اور اپنے بچوں کے تمام تر اثاثہ جات کی تفصیلات ،آف شور کمپنیوں میں کیپٹل اور دیگر تمام تفصیلات جاری کردیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات