ٹیکس سے آگاہی کا دن بطور”ٹیکس ڈے“ پرسوں ملک بھر میں منایا جائیگا

جمعرات 7 اپریل 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ٹیکس سے آگاہی کا دن بطور”ٹیکس ڈے“ پرسوں ملک بھر میں منایا جائیگا ۔ وزارت خزانہ پنجاب کے اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری رانا بابر حسین نے آن لائن کو بتایا کہ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد تاجروں اور شہریوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں آگاہی دینا ہے تاہم متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس ڈے کو منانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کریں۔

(جاری ہے)

ٹیکس ڈے منانے کا اعلان اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں 10 اپریل کو منایا جائیگا

متعلقہ عنوان :