پاکستانی زراعت میں ”سبزی اگاوٴ پروگرام“ میں جدت و تیزی آئی ہے،عالمی جریدہ

دنیا بھر میں 42ارب ڈالرکی سیڈ انڈسٹری میں 8ارب ڈالر سے زائد کاروبار سبزیوں کے بیجوں پر مشتمل ہے ، رپورٹ

جمعرات 7 اپریل 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان میں شعبہ زراعت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری سبزی اگاوٴ پروگرام میں ہوئی ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں اس شعبہ میں جدت و تیزی آئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی شہرت یافتہ تازہ ایگری میگ رپورٹ نے اپنی تازہ اشاعت میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں 42ارب ڈالرکی سیڈ انڈسٹری میں 8ارب ڈالر سے زائد کاروبار سبزیوں کے بیجوں پر مشتمل ہے جبکہ ایشیاء میں چین 3ارب ڈالر سالانہ کی سیڈ مارکیٹ شیئر 1.5ارب ڈالر کے ساتھ بڑا حصہ دار ہے۔

پاکستانی زرعی ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کو بہترغذائیت اور نیوٹریشن کی حامل خوراک کی فراہمی میں اچھا بیج کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور بیجوں کی مقامی سطح پر تیاری سے معیشت میں نئی توانائی پیدا ہوگی۔پاکستان کے تین بڑے زرعی مراکز انتہائی درجے کے پیداواری بیج متعارف کروا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :