کسٹم ڈیوٹیز کم کیئے بغیر سمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں، اینٹی سمگلنگ کمیٹی

آٹو پارٹس پر حالیہ لاگو ٹیکس واپس لئے جائیں، سالانہ10ملین ڈالرز کی سمگلنگ ہوتی ہے، چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹیناصر حمید خان

جمعرات 7 اپریل 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) کسٹم ڈیوٹیز کم کیئے بغیر سمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔پاکستان میں سالانہ 5سے 10ملین ڈالرز کی سمگلنگ شدہ اشیاء آتی ہیں جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچ رہا ہے سمگلنگ میں اضافہ کی ایک اہم وجہ کسٹم ڈیوٹی میں ہوشرباا ضافہ بھی ہے ۔ ان خیالات کا ظہار چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی وفاق ناصر حمید خان نے خصوصی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

آن لائن کے ایک سوال کے جواب میں آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ”پاسپیڈا“کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کا کہنا تھا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ ” موٹر سائیکل اور پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ سے سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام متاثر ہوگی۔آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی پہلے ہی بہت زیادہ 15فیصد وصول کی جارہی تھی اب اس کی شرح16فیصد کرنے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔اس لیے یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :