چھوٹے کاشتکاروں کیلئے2 ارب 50 کروڑ کے آسان شرائط پر قرضوں کی منظوری

5 ایکڑ اراضی تک ملکیتی کاشتکار کو پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک کے تحت جاری پروگرام زیادہ کاشت کو یقینی بنانے کیلئے دئیے جائیں گے

جمعرات 7 اپریل 2016 19:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ترجمان پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق خوشحال کسان پروگرام کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے قرضوں کا اجراء کردیا ہے جس کے مطابق سمیت صوبہ بھر میں 2 ارب 50 کروڑ روپے کے قرضے آسان شرائط پر چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کئے جائینگے تاہم 5 ایکڑ اراضی تک ملکیتی کاشتکارکیلئے قرضوں کے حصول میں بنک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :