انتہاء پسندی اوردہشتگردی کا خاتمہ” تعلیم کے فروع“ سے ہی ممکن ہے ،ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعرات 7 اپریل 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) شدت پسندی وانتہاء پسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعلیم کافروع ازحدضروری ہے۔مسلمان علم وتحقیق کاراستہ اپناکرخود کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے ایوان اقبال میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس بعنوان”عصر حاضر کے چیلنجزاورعلماء ومدرسین کی ذمہ داریاں“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عالم اسلام کو آج جن چیلنجز اورمسائل کاسامناہے، معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء کرام نبی کریم کے ”اصول دعوت وتبلیغ “کو اپنائیں۔حکمت وموعظہ حسنہ کے مطابق تبلیغ انسان کی کردارسازی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

علوم جدیدہ نے ہمارے سامنے جن مفروضوں رکھاہے ان کی بنیاد بھی تشکیک پر مبنی ہے۔عقیدہ میں تشکیک ہی قوموں کے انحطاط کاباعث بنتی ہے۔

بحیثیت مسلمان ہمیں ہرمعاملات میں مستحکم اسلامی نظریات کو رکھناہوگا۔ہرمذہب اورہرمسلک کے رہنمااپنی صفوں میں موجودشدت پسندوں اورانتہاء پسندوں کوبے نقاب کریں تاکہ دنیاکوامن گہوارہ بناجاسکے۔معاشرے میں امن وامان کے قیام کے لئے علماء دین اور مذہبی قائدین کاکردار انتہائی اہم ہے۔انہوں کہاکہ علماء اب تبلیغ کے لئے جدیدذرائع ا ورآلات کواپنائیں اورسوشل میڈیاکے بھرپوراستعمال سے اسلام کی تبلیغ کافریضہ سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :